بین الاقوامی سائنس فیسٹیول آج سے بھوپال میں

بھوپال، جنوری۔آٹھواں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول آج یہاں شروع ہوگا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ موجود رہیں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق 24 جنوری تک منعقد ہونے والا یہ پروگرام یہاں مولانا آزاد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کیمپس میں شروع ہوگا۔ایک ٹویٹ کے ذریعے سائنس فیسٹیول کے شرکاء اور مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مسٹرچوہان نے کہا کہ وہ اس موقع پر سب کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی کے امرت کال میں منعقد ہونے والا یہ میلہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی میں مددگار ثابت ہوگا۔

Related Articles