شیوراج نے اردواکیدمی کے عہدیداروں کے ساتھ پودا لگایا

بھوپال،جنوری۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے شیام لال ہلس میں واقع اسمارٹ پارک میں مدھیہ پردیش ساہتیہ اکیدمی کے ڈاکٹر وکاس دیواور اردو اکیدمی کے ڈاکٹر نصرت مہدی کے ساتھ آم،شہتوت اورسپتپرنی کے پودے لگائے۔مسٹر چوہان کے ساتھ راکیش سنگھ،ڈاکٹر محترمہ مینو پانڈے،راہل انور اور ماکھن لال چتورویدینیشنل جرنلزم یونیورسٹی کے لوکیندرسنگھ راجپوت بھی پودے لگانے میں شامل ہوئے۔ وزیر اعلی مسٹر چوہان کے ساتھ راج دھانی کے سینئرفوٹو جرنلسٹ سبھاش بلے نے اپنے بیٹے کی سالگرہ پر پودے لگائے۔ ان کی بیوی محترمہ رینوکا بلے اور بیٹی انشیکابھی پودے لگانے میں شامل ہوئی۔

Related Articles