سی ایم یوگی بنے پہلے ووٹر، کہا – یہ صرف حق ہی نہیں فرض بھی ہے

لکھنو :مئی.وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو گورکھناتھ میں انگلش میڈیم پرائمری اسکول (گرلس) کے بوتھ نمبر 797 پر بلدیاتی انتخابات میں ’پہلے ووٹ پھر ریفریشمنٹ‘ کے منتر پر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ صبح 7:01 بجے اس مثالی پولنگ اسٹیشن کے بوتھ پر پہنچنے والے وزیر اعلیٰ اپنے بوتھ کے پہلے ووٹر بھی بنے۔ ووٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ گورکھ ناتھ مندر واپس گئے اور ناشتہ کیا۔ووٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ووٹ ڈالنا نہ صرف ایک جمہوری حق ہے بلکہ ہمارے عظیم آئین کے بنانے والوں کی طرف سے دیا گیا فرض بھی ہے۔ بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں اس حق کا بہتر استعمال کرکے ہم شہری نظام کو مضبوط بنانے، اسمارٹ اور محفوظ شہر بنانے میں اپنا حصہ اداکر سکتے ہیں۔ووٹنگ کو جمہوریت کا تہوار قرار دیتے ہوئے اور اس تہوار کی سب کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پورے بلدیاتی انتخابات میں ریاست کے 4 کروڑ 32 لاکھ سے زیادہ ووٹروں نے دو مرحلوں میں حصہ لیا اور شہری نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج جمعرات کو 37 اضلاع کے 10 میونسپل کارپوریشنوں، 104 میونسپلٹیوں اور 276 ٹاؤن پنچایتوں کے کل 7288 بوتھس پر پولنگ ہو رہی ہے۔ اس میں 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کے سلسلے میں اچھے انتظامات کئے ہیں۔ یہ بھی بھگوان کا خاص کرم ہے کہ موسم اتنا خوشگوار ہو گیا ہے۔ 4 مئی کو موسم اتنا خوشگوارہونے کی امید نہیں تھی۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، جو میونسپل انتخابات میں اپنے بوتھ کے پہلے ووٹر بنے، 2019 کے لوک سبھا انتخابات اور 2022 کے اسمبلی انتخابات میں ووٹ دینے والے پہلے ووٹر بھی بن گئے۔ وہ نہ صرف لوگوں کو جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ووٹ دینے کے بارے میں مسلسل آگاہ کر رہے ہیں بلکہ وہ خود بھی اس کے لیے پرعزم ہیں۔ لگاتار تین انتخابات میں بوتھ کا ووٹر نمبر ایک بننا اس کا ثبوت ہے۔

Related Articles