’کہو نا پیار ہے‘ میں ہریتھک کا چھوٹا بھائی 23 برس بعد کیسا دکھائی دیتا ہے؟

ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کی پہلی فلم ’کہو نا پیار ہے‘ کو ریلیز ہوئے آج 23 برس ہوگئے۔ابھیشک شرما نے فلم میں ہریتھک کے چھوٹے بھائی امیت کا کردار ادا کیا تھا۔انہوں نے آج کے خاص دن انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ہریتھک کے ساتھ فلم سیٹ پر لی گئی تصویر شیئر کی اور خوش کن تحریر کی۔ابھیشک نے کہا کہ بڑا طویل سفر طے کرلیا، مجھے خوشی ہے کہ میں اس بہترین تاریخی فلم کا حصہ تھا۔انہوں نے فلم میں کام کرنے کا موقع دینے پر راکیش روشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے مجھے میرے شوق سے روشناس کروایا۔ابھیشک نے ’بڑے بھائی‘ ہریتھک روشن کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سفر کی وجہ سے میرا بچپن بہت اچھا رہا۔

 

Related Articles