ریاض کے بلند ترین کنگڈم ٹاور میں رونالڈو کی رہائشگاہ کیسی ہے

ریاض،جنوری۔فٹ بال سٹار رونالڈو اور اہل خانہ کی سعودی عرب منتقلی کے بعد دارالحکومت ریاض کے مرکز میں عالمی سٹار کی رہائش گاہ دنیا میں بہت سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل ہوٹل کے اس سوٹ کی تصاویر منظر عام پر لے آیا ہے جس میں رونالڈو کے اہل خانہ رہائش پذیر ہیں۔ اخباری رپورٹ میں اسے شاہی گھر قرار دیا اور کہا کہ ان کی رہائش گاہ کنگڈم ٹاور میں واقع ہے۔ جب تک ان کے لیے الگ گھر تیار نہیں کر لیا جاتا وہ اسی سوٹ میں مقیم رہیں گے۔اخبار نے کہا کہ پرتگالی سٹار جہاں رہائش پذیر ہیں وہ ایک شاہی سویٹ ہے۔ یہ ایسا شاندار مقام ہے جہاں سے دارالحکومت کا بہترین نظارہ ہوتا ہے۔ گنگڈم ٹاور ریاض کی بلند ترین عمارتوں میں سے ایک ہے۔ یہ دو منزلوں اور 17 کمروں پر مشتمل گھر ہے۔اس کو ٹاور کے بہترین سوٹ میں سے ایک بھی سمجھا جاتا ہے۔ 17 کمروں پر مشتمل اس گھر میں رونالڈو کے اہل خانہ، دوستوں اور سیکیورٹی اہلکاروں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ رونالڈو کو درکار ہر چیز اس پرتعیش سوٹ کے اندر موجود ہے۔ یاد رہے کنگڈم ٹاور 99 منزلہ عمارت ہے۔اس دو منزلہ گھر میں ایک رہنے کا کمرہ، ایک نجی دفتر، ایک کھانے کا کمرہ اور ایک میڈیا روم ہے۔ شاہی سوٹ عام طور پر چھوٹے سائز کے ہوتے ہیں تاہم یہ سوٹ 2595 مربع فٹ کا ہے۔ یہ برطانیہ کے ان بیشتر اپارٹمنٹس سے بڑا ہوگا جہاں مانچسٹر یونائیٹڈ سے منسلک ہونے کے دوران رونالڈو رہتے تھے۔رونالڈو کے ہوٹل کے سوٹ کی قیمت ہوٹل کی ویب سائٹ پر درج نہیں ہے۔ اسے نجی طور پر بک کیا جانا چاہیے، کیونکہ اس کا تعلق شاہی سوٹ سے ہے۔ دوسری طرف چھوٹے صدارتی سوٹ کو آن لائن بک کیا جا سکتا اور اس کی فی رات قیمت 3,300 پاؤنڈ سٹرلنگ ہوتی ہے۔

 

Related Articles