شادی کی تصاویر ویڈیوز سب فیک ہیں
راکھی کی عادل سے شادی پر تنازع کھڑا ہوگیا
ممبئی،جنوری ۔ بالی وڈ کی معروف رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت کی عادل خان سے دوسری شادی پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔حال ہی میں راکھی نے عادل خان سے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو حیران کردیا تھا ، تصاویر میں راکھی اور عادل خان کو پھولوں کی مالا جب کہ نکاح کی ویڈیو میں راکھی کو کلمہ پڑھ کر نکاح قبول کرتے دیکھا گیا۔راکھی اور عادل کے نکاح نامے پر اداکارہ کے نام کے ہمراہ فاطمہ لکھا ہے جس کے باعث میڈیا نے دعویٰ کیا کہ راکھی نے اپنا نام بھی تبدیل کرلیا ہے، راکھی کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں میرج سرٹیفکیٹ بھی موجود ہے جس پر جولائی 2022 کی تاریخ درج ہے۔میڈیا کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی شادی گزشتہ برس ہوئی تھی جس کا اعلان انہوں نے اب کیا ہے تاہم اب راکھی کے نئے شوہر عادل خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو فیک قرار دے دیا جس کے بعد راکھی کی دوسری شادی نے ایک نئے تنازع کو جنم دے دیا ہے۔عادل خان کے بیان پر راکھی ساونت میڈیا سے گفتگو کے دوران پھٹ پڑیں اور زاروقطار رو رو کر دہائیاں دینے لگیں، میڈیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر راکھی سے کی جانے والی آڈیو کال شیئر کی گئی ہے۔جس میں راکھی کہہ رہی ہے ایک طرف موت کے منہ میں جاتی ماں کو سنبھالوں یا پھر عادل کا شادی سے انکار سنبھالوں، مجھ پر ظلم بند کرو، شادی کے بعد بھی ایک پل سکون نہیں ملا، عادل اور میں 7 مہینے سے ساتھ رہ رہے ہیں، میں نے ان سے کہا تھا مجھے شادی وائرل کرنی ہیں لیکن انہوں نے کہا تھا کہ ابھی نہیں کیوں کہ میری بہن کی شادی ہے۔دوران کال راکھی نے مزید کہا کہ’ اگر عادل نے مجھ سے شادی کو خاندان کے آگے قبول نہیں کرنا تھا تو مجھ سے شادی کیوں کی میری زندگی خراب کیوں کی ؟ میں نے عادل سے شادی کیلئے اسلام قبول کیا، اپنا نام بدلا، عادل کے طور طریقے اپنا رہی ہوں، عادل نے مجھ سے کہا تھا کہ شادی کو میڈیا سے خفیہ رکھنا میں نے تسلیم کیا کہ نہیں بتائیں گے لیکن اب ساری چیزیں موجود ہیں تو عادل کیوں انکار کررہے ہیں، وجہ بتائیں کہ کیا ہے میں جب عادل سے پوچھتی تو ہوں وہ انکار کردیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مجھے میڈیا سے بات نہیں کرنی۔‘