روس کا یوکرینی علاقے سولیدار پر قبضے کا دعویٰ، کیف کی تردید

لندن ،جنوری۔روسی نیم فوجی تنظیم ویگنر گروپ نے مشرقی یوکرین میں سولیدار قصبے پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ یوکرین کی جانب سے اس دعوے کو مسترد کیا گیا ہے۔روسی میڈیا نے ویگنر کے سربراہ یوگینی پریگوزین کا ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی باشندے اب شہر کے مرکز میں محصور ہو چکے ہیں جبکہ یوکرین کی جانب سے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کوشش ناکام بنا دی گئی ہے تاہم دونوں فریقوں کے دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔واگنر یونٹوں نے سولیدار کے پورے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، شہر کے وسط میں ایک کولڈرن تشکیل دیا گیا ہے جس میں شہری لڑائی جاری ہے۔

Related Articles