نتیش کی سمادھان یاترا عوام کے ساتھ دھوکہ : نتیانند

سمستی پور، جنوری ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی سمادھان یاترا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر کمار کی یہ یاترا عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔مسٹر رائے نے ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار ایک سمدھان یاترا پر نکلے ہیں۔ اس سے واضح ہے کہ نتیش کمار نے پچھلے 17 سالوں میں کوئی عوامی مسئلہ حل نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کی سمادھان یاترا عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ مسئلہ کا حل تو ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کر دیا ہے، غریبوں کی غریبی مٹانے کا منصوبہ ہو یا ملک کو محفوظ رکھنے کے لیے پورے سیکورٹی نظام کا حل ہو۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے ایک ہندوستان عظیم ہندوستان بنانے اور ہندوستان کو عالمی گرو بنانے کے تمام حل کر دئے ہیں۔

Related Articles