سونو سود کی چلتی ٹرین کے دروازے پر بیٹھنے کی ویڈیو پر بھارتی ریلوے کی تنقید

ممبئی،جنوری۔بالی وڈ اداکار سونو سود کو چلتی ٹرین کے دروازے پر بیٹھ کر ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔میڈیا کے مطابق ریلوے انتظامیہ کی جانب سے بالی وڈ اداکار سونو سود کی ویڈیو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے عمل کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔سونو سود کی جانب سے اپنے سوشل اکاؤنٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہیں چلتی ٹرین کے دروازے پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو پر ریلوے انتظامیہ کی جانب سے لکھا گیا کہ آپ ناصرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں لاکھوں لوگوں کے رول ماڈل ہیں، چلتی ٹرین کے دروازے پر بیٹھنا خطرناک ہے اور اس طرح کی ویڈیو سے آپ کے مداحوں کو غلط پیغام جارہا ہے۔ریلوے انتظامیہ کی جانب سے مزید لکھا گیا کہ برائے مہربانی اس طرح سے نہیں کریں، پرسکون سفر سے لطف اندوز ہوں۔ میڈیا کے مطابق اداکار کی جانب سے یہ ویڈیو گزشتہ سال13 دسمبر کو شیئر کی گئی تھی۔

Related Articles