نندنی ہمیشہ اپنا وجود بنائے رکھے گی: بومئی
بنگلورو،جنوری۔کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے گھریلو ڈیری برانڈ نندنی کے مستقبل کے بارے میں افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ نندنی ہمیشہ ایک الگ ادارہ رہے گی۔مسٹر بومئی نے اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کو بتایا کہ امول کے ساتھ الحاق کی فی الحال کوئی تجویز نہیں ہے۔ یہ غلط فہمی ہے کہ نندنی امول میں ضم ہو جائے گی۔ کسی کو قیاس نہیں کرنا چاہئے اور تنقید نہیں کرنی چاہئے۔ مسٹر بومئی نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دونوں کے درمیان گٹھ جوڑ کی بات کی ہے۔ ایک دوسرے کا ساتھ دے کر نندنی اور امول کو تکنیکی اور مارکیٹ میں تعاون کرنا چاہیے۔ دونوں بڑی تنظیمیں ہیں۔ اس کا مطلب انضمام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نندنی کا وجود سینکڑوں سالوں تک ہمیشہ باقی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر نندنی یا امول تکنیکی طور پر آگے ہیں تو دونوں کے درمیان تعاون ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی اقدامات کا تبادلہ کریں۔ اس کی غلط تشریح یا سیاست کرنے کی ضرورت نہیں۔ بطور وزیراعلی میں کہتا ہوں نندنی ہمیشہ اپنا الگ وجود برقرار رکھے گی۔