وزیر اعظم مودی نے وندے بھارت سمیت ریلوے کے پانچ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

کلکتہ ,دسمبر۔وزیرا عظم نریندر مودی نے ویڈیو لنک کے ذریعہ وندے بھارت اور جوکا اور تارا تلہ میٹرو پروجیکٹ کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے رابندرناتھ ٹیگو کے ایک شعر کو پڑھتے ہوئے کہا کہ مجھے شاعر گرو کی ایک لائن یا د آرہی ہے کہ اے میرے ملک کی مٹی، تیرا سر ہمیشہ بلند رہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کےلئے کام کرنا ہمم ہم سب کی ذمہ داری ریلوے پروجیکٹ کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعظم نے کہاکہ جوکا-بیبڑی میٹرو کی تعمیر پر 5 ہزار کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔’’صاف گنگا کی بحالی کے لیے پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔ ندی کو صاف رکھنے کے لیے نکاسی کے جدید نظام کو نصب کیا جارہا ہے ہے۔ ہندوستانی ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کے لیے ریکارڈ سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ ہندوستانی ریلوے کو ہوائی سروس کے مرحلے پر لے جایا جا رہا ہے۔ نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن بھی اسی طرح بنایا جا رہا ہے۔ ہندوستان کی ترقی کے لیے ریلوے خدمات کی ترقی ضروری ہے۔ 475 وندے بھارت ایکسپریس اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرے گی۔وزیرا عظم مودی اپنی والدہ کے انتقال کی وجہ سے کلکتہ نہیں آسکے ۔انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعہ ہی ریلوے کے پانچ پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔وزیر اعظم سے قبل ممتا بنرجی جو بی جے پی ورکروں کی نعرہ بازی کی وجہ سے ناراض ہوگئی تھیں نے اپنے مختصر خطاب میں تعزیتی کلمات کے بعد کہا کہ آج جو پانچ پروجیکٹوں کاافتتاح کیا جارہا ہے ان میں سے چار پروجیکٹ کا افتتاح ان کے وزیر ریلوے کے دور میں ہی ہوگیا تھا ۔اس کے لئے انہوں نے فنڈ بھی مختص کیا تھا۔

Related Articles