وزیراعظم مودی وارانسی میں تپ دق پر عالمی کانفرنس سے کریں گے خطاب
نئی دہلی، مارچ۔وزیر اعظم نریندر مودی تپ دق کے عالمی دن کے موقع پر جمعرات کو اپنے حلقہ انتخاب وارانسی میں ہوں گے اور تپ دق سے متعلق ایک عالمی کانفرنس ’ون ورلڈ ٹی بی سمٹ‘ سے خطاب کریں گے اور ٹی بی سے پاک پنچایت پہل کا افتتاح کریں گے۔اس کانفرنس میں 30 سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔دوپہر 12 بجے کے آس پاس وزیر اعظم سمپورنانند سنسکرت یونیورسٹی گراؤنڈ میں 1780 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے۔تپ دق کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم یک عالمی تپ دق چوٹی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس چوٹی کانفرنس کا اہتمام صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور اسٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ میں کیا جا رہا ہے۔ 2001 میں قائم کردہ اسٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ اقوام متحدہ کی میزبانی والی ایک تنظیم ہے جو ٹی بی سے متاثر لوگوں، کمیونٹیوں اور ممالک کی آواز کو تقویت پہنچاتی ہے۔تقریب کے دوران وزیراعظم مختلف اقدامات کا آغاز کریں گے۔ ان میں ٹی بی مکت پنچایت اقدام؛ ایک مختصر ٹی بی پریوینٹیو ٹریٹمنٹ (ٹی پی ٹی) کا آباقاعدہ کل ہند آغاز؛ ٹی بی کے لیے کنبہ رُخی کیئر ماڈل اور انڈیا کی سالانہ ٹی بی رپورٹ 2023 کی ریلیز شامل ہیں۔ وزیر اعظم منتخب ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور اضلاع کو تپ دق کے انسداد کے رُخ پر ان کی پیش رفت کے لیے ایوارڈ بھی دیں گے۔مارچ 2018 میں نئی دہلی میں منعقدہ ٹی بی کے اختتامی سربراہی اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے ہندوستان پر زور دیا تھا کہ وہ مقررہ وقت سے پانچ سال پہلے 2025 تک ٹی بی سے متعلق ایس ڈی جی کا نشانہ پوراکرے۔ یک عالمی تپ دق چوٹی کانفرنس کا یہ موقع اہداف پر مزید غور و خوض کرنے کا ایک موقع فراہم کرے گا کیونکہ ملک تپ دق کے خاتمے کے اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے پیش قدمی کر رہا ہے۔ یہ تپ دق کے خاتمے کے قومی پروگراموں سے حاصل نتائج کو ظاہر کرنے کا بھی ایک موقع ہوگا۔ اس چوٹی کانفرنس میں پروگرام کے مطابق 30 سے زائد ممالک کے بین الاقوامی مندوبین شرکت کررہے ہیں۔