میٹرو ریل بنگلہ دیش کی ترقی کا تاج ہے: حسینہ

ڈھاکہ، دسمبر۔بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بدھ کو کہا کہ ملک میں پہلی میٹرو ریل کے افتتاح کے ساتھ ہی ملک کے فخر اور ترقی کے تاج میں ایک اور نئی حصولیابی کا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے تمام مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے 2041 تک ایک خوشحال اسمارٹ بنگلہ دیش بنانے کا عزم کیا۔محترمہ حسینہ نے کہا کہ پدما پل کے بعد میٹرو ریل کے افتتاح کے ساتھ بنگلہ دیش کی ترقی کے سفر میں ایک اورنئی حصولیابی جڑ گئی ہے۔وزیر اعظم نے میٹرو ریل کا افتتاح کرنے کے بعد اترا کے دیا باڑی اسپورٹس گراؤنڈ میں ایک ریلی سے خطاب کیا، جو پدما پل کے افتتاح کے چھ ماہ کے وقفے میں ملک کی مواصلاتی تاریخ میں ایک اور سنگ میل ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے اپنے پیسے سے پدما پل بنا کر دنیا میں ملک کی شبیہ کو بہتر کرنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو ریل کے افتتاح کے ساتھ ہی ملک الیکٹرک، ریموٹ کنٹرول اور تیز ترین مواصلاتی دور میں داخل ہو گیا ہے۔افتتاحی تقریب میں وزیراعظم کی چھوٹی بہن شیخ ریحانہ بھی موجود تھیں۔افتتاح کے بعد، وزیر اعظم اور ان کی چھوٹی بہن نے ٹکٹ خرید کر دیاباڑی (اترا شمالی) سے آگرگاؤں اسٹیشنوں تک میٹرول ریل کی پہلی سرکاری سواری کی۔وزیر اعظم شیخ حسینہ نے میٹرو ریل کے افتتاح کے موقع پر ٹی کے 50 کا یادگاری بینک نوٹ بھی جاری کیا۔

Related Articles