زراعت اور ائیر کرافٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے گا فرانس

لکھنؤ:دسمبر۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے یوگی حکومت کے ہدف کو حاصل کرنے میں اب فرانس کی کمپنیاں بھی تعاون کریں گی۔ فرانس میں سرمایہ کاری کے امکانات تلاشنے گئی ٹیم یوگی کو زراعت اور ائیر کرافٹ مرمت جیسے شعبوں میں کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کار کے لئے اہم تجاویزموصول ہوئی ہیں۔نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کی قیادت میں نمائندہ وفد کے فرانس کے پیرس میں روڈ شو و بزنس میٹنگ کے دوران یہ تجویز موصول ہوئی ہے۔ وہیں جل شکتی وزیر سوتنتردیو سنگھ کی قیادت میں سنگاپور گئے نمائندہ وفد نے بھی سنگاپور کے کاروباری سماج کے ساتھ 7700کروڑ روپئے ایم او یو پر دستخط کئے ہیں جبکہ یو کے اور یو ایس جیسے ممالک سے چار لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی تجاویزات موصول ہوئی ہیں۔آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ یوگی نے فروری 2023 میں ہونے جارہی انوسٹر سمٹ کے ذریعہ 10لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کا ہدف رکھا ہے۔ ڈپٹی سی ایم کیشوپرساد موریہ اور آئی ٹی وزیر یوگیندر اپادھیائے کی قیادت میں فرانس میں روڈ شو و بزنس میٹنگ کے ذریعہ ہزاروں کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی تجاویزات موصول ہوئی ہیں۔نمائندہ وفد نے انوٹیرا اے جی کے سی ای او پاسکل فان سے ملاقات کی جنہوں نے ریاستی حکومت کے ساتھ 1000کروڑ کے سرمایہ کاری پر دستخط کئے۔ اس سرمایہ کاری کے ذریعہ انوٹیرا پلیٹ فارم کا سیٹ۔اپ کیا جائے گا۔

Related Articles