ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھانے والوں کیلئے سخت پیغام ہے رفائل: راج ناتھ

امبالہ، چین کے ساتھ لمبے وقت سے سرحد پر جاری تعطل کے درمیان وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ رفال جنگی طیاروں سے فضائیہ کی طاقت اور صلاحت کئی گنا بڑھ گئی ہے اور یہ ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھانے والون کے لئے بڑا اور سخت پیغام ہے فرانس سے خریدے گئے 36 رفائل جنگی طیاروں کی پہلی کھیپ کے پانچ طیارے یہاں ایئرفورس اسٹیشن پر ایک تقریب میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور فرانسیسی وزیر دفاع فلورینس پارلے کی موجودگی میں فضائیہ کے گولڈن ایرو اسکواڈرن میں باضابطہ طورپر شامل کئےگئے ۔ یہ پانچوں طیارے گزشتہ 27 جولائی کو ہندوستان لائے گئے تھے۔
رفائل کو شامل کئے جانے سے پہلے ایئرفورس اسٹیش پر سبھی مذاہب کی عبادت کی گئی جس میں سبھی مذاہب کے نمائندوں نے اپنی اپنی عبادت کی ۔ اس موقع پر رفائل طیاروں نے ہندوستان کے ملکی طیاروں تیجس کے ساتھ ساتھ سخوئی طیاروں کے ساتھ تال میل قائم کرتے ہوئے طاقت اور تال میل اور جوہر کا مظاہرہ کیا۔
مسٹر سنگھ نے بعد میں فضائیہ کے فوجیوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے رفائل طیاروں کی طاقت کا ذکر کرتے ہوئےچین اور پاکستان کو بالواسطہ طور پر ایک سخت پیغام دیا۔ انہوں نے کہا،’’آج ان کا شامل ہونا، پوری دنیا خصوصاً ہماری سالمیت کی طرف اٹھی نگاہوں کےلئے ایک ‘بڑا اور سخت‘ پیغام ہے ۔ ہماری سرحدوں پر جس طرح کا ماحول حالیہ دنوں میں بنا ہے،یا میں براہ راست کہوں کہ بنایا گیا ہے ،اس لحاظ سے ان طیاروں کا شامل ہونا بہت اہم ہے۔‘‘
فرانسیسی وزیر دفاع نے اس موقع پر کہا،’’آج کا دن ہمارے ملکوں خےلئے ایک کامیابی ہے۔ہم مل کر ہندوستان – فرانس دفاعی تعلقات ک ایک نیا باب لکھ رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہاکہ رفائل ایک طاقت ور طیارہ ہے جو فضائیہ کو نئی طاقت دے گا۔فرانسیسی وزیردفاع نے کہاکہ ان کا ملک اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں ہندوستان کی مستقل رکنیت کی حمایت کرتا ہے۔
اس موقع پر دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار،چیف آف ڈفینس اسٹاف جنرل بیپن راوت ،فضائی فوج کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا اور کئی دیگر معزز ہستیاں بھی موجود تھیں۔

مسٹر سنگھ نے اپنے خطاب کے بعد فضایہ فوج کے 17 ویں اسکواڈرن گولڈن ایرو کے کمانڈنگ افسر گروپ کیپٹن ہرکیرت سنگھ کو رفائل جنگی طیاروں کو فضائیہ میں شامل کئے جانےسے متعلق دستاویز سونپے۔اس کے ساتھ ہی یہ طیارے باضابطہ طورپر فوج کے جنگی طیاروں کےبیڑے میں شامل ہوگئے۔
رفائل سے فضائیہ کو ملی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا،’’مجھے امید ہی نہیں پورا یقین ہے کہ ہماری فضائیہ نے رفائل کے شامل ہونے کے ساتھ جو صلاحیت اور ٹیکنولوجی پر مبنی سبقت حاصل کی ہے اس سے فضائیہ کی صلاحٰت میں انقلاب آئے گا۔‘‘
وزیر دفاع نے کہا کہ رفائل طیارہ فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہونا فرانس اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا،’’مضبوط جمہوریت کے تئیں ہماری عقیدت اور مکمل یقین میں امن کی دعا،ہمارے باہمی تعلقات کی بنیاد ہیں۔ دنیا میں تحفظ کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور جیو استراتجک مسئلے نئی نئی شکلوں میں ہمارے سامنے آرہے ہیں۔ان کا مسلسل سامنا کرتے ہوئے،ہم دو بڑی جمہوریت ایک مستقل ،فعال اور مستقبل میں بہتر تعلقات بنانے اور بڑھانے میں کامیاب رہے ہیں۔‘‘
مسٹرسنگھ نے کہا کہ فرانس اور ہندوستان دونوں نے نہ صرف ایک دوسرے کی ضرورتوں اور چیلنجوں کو گہرائی سے سمجھا ہے ،بلکہ ان سے نکلنے کی سمت میں قدم سے قدم ملاکر آگے بڑھ رہے ہیں۔ دونوں ملک آزادی ،برابری ،بھائی چارے اور واسودیو کٹمبکم کے اصول کو مضبوط بنانے کےلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور فرانس کے درمیان خصوصی استراتکج حصہ داری ہے جو وقت کے ساتھ مسلسل مضبوط ہورہی ہے۔
وزیر دفاع نے فضائیہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وقت وقت پر اس نے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اب بدلتے وقت کے ساتھ ہمیں نئے چیلنجوں کےلئے خود کو تیار کرنا ہوگا۔

Related Articles