زبیر مولانا کو ضمانت دینے والوں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی: وزیر داخلہ

بھوپال، دسمبر۔مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ زبیر مولانا کو ضمانت دینے والوں کی ضمانت ضبط کی جائے گی اور ان پر گرفتاری کی دفعات کے تحت مقدمے درج ہوں گے۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ زبیر مولانا سے متعلق ویڈیو کی جانچ کی جا رہی ہے۔ انہيں ضمانت دینے والوں کی ضمانتیں ضبط کرکے گرفتاری کی دفعات لگائی جائیں گی۔نہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں قانون کی حکمرانی ہے، یہ بات مجرموں کو سمجھ لینی چاہئے۔زبیر مولانا بھوپال کا مبینہ مجرم ہے۔ ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ چار پہیہ گاڑی پر اسٹنٹ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ڈاکٹر مشرا اسی ویڈیو پر ردعمل ظاہر کر رہے تھے۔

Related Articles