کورونا کے تئیں لوگوں کو مستقل بیدار کیا جائے: وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ

وزیراعلیٰ نے لکھنؤکانپور شہر اور پریاگ راج میں کانٹریکٹ ٹریسنگ میں اضافہ کی ہدایت دی

لکھنؤ:اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤ ، کانپورشہر اور پریاگ راج میں کانٹریکٹ ٹریسنگ میں اضافہ کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کے انفکشن کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں اس کام کا اہم کردار ہے۔اس لئے کانٹریکٹ ٹریسنگ کا عمل منظم اور موثر انداز میں انجام دیا جائے۔وزیر اعلی آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت عوام کو کورونا انفکشن سے بچانے اور کووڈ 19 کے علاج ومعالجے کے بہتر نظام کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ اس مقصد کے ساتھ ریاستی حکومت حکمت عملی بنا کرکام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے تئیں لوگوں کومستقل بیدار کیا جائے۔ ایل2 اور ایل 3کووڈ اسپتالوں میں بستروں کی تعدادمیں اضافہ کی کارروائی مسلسل کی جائے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو کووڈ 19کے پیش نظر تربیت دے کرکووڈاسپتالوں میں مین پاور میں اضافے کی کارروائی میں تیزی لائی جائے۔ طبی عملے کو میڈیکل انفکشن سے محفوظ رکھنے کے لئے انہیں پی پی ای کٹ ، دستانے ، ماسک اور سینٹائزر کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ہوم آئی سو لیشن میں رہ رہے کووڈ 19 سے متاثرہ مریضوں سے سی ایم ہیلپ لائن کے ذریعہ بات چیت قائم کر ان کے صحت سے متعلق معلومات حاصل کی جائے۔
تاجروں اور سرمایہ کاروں کے معاملات کو بروقت حل کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے ادیوگ بندھو میٹنگ جلد منعقد کئے جانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس میٹنگ میں تاجروں سے بات چیت کرکے ان کی رائے حاصل کریں گے۔
جی ایس ٹی کے ذریعہ ریونیو میں اضافے کے لئے ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک عملی منصوبہ تیار کر اس پر عمل درآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں وہ محکمہ کمرشل ٹیکس کے افسران کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اترپردیش پولیس فارنسک یونیورسٹی کی تعمیر کے حوالے سے تمام باضابطہ کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد تعمیراتی کام جلد شروع کیا جائے۔ انہوں نے جانوروں کے ٹیکہ کاری کے لئے مہم چلانے کی ہدایت دی۔
اس موقع پر وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر انفراسٹرکچرو صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ، زرعی پیداوار کمشنرجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری خزانہ جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ و اطلاعات جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایتی راج و دیہی ترقیات جناب منوج کمار سنگھ ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری برائے مویشی پروری جناب بھونیش کمار ، سکریٹری  وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ، ڈائریکٹر اطلاعات ششرسمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

Related Articles