کیمرون عالمی کپ میں برازیل کو شکست دینے والا پہلا افریقہ ملک بنا

لوسیل، دسمبر۔قطر میں کھیلے جارہے فیفا ورلڈ کپ کے گروپ جی کے آخری میچ میں کیمرون نے برازیل کو ایک ۔صفرسے شکست دے کر سبھی کو حیران کردیا۔ اس کے ساتھ وہ ورلڈ کپ میں برازیل کو شکست دینے والا پہلا افریقی ملک بھی بن گیا۔ کیمرون کی یہ فتح بھی اسے پری کوارٹر فائنل تک پہنچنے میں مددگار نہ ہو سکی۔ گروپ جی کے ایک اور میچ میں سوئٹرلینڈ نے سربیا کو 3-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔کمیرون کی جانب سے ایکسٹرا ٹائم میں ونسینٹ ابوبکر نے گول کرکے ٹیم کو برازیل پر ایک۔صفر کی سبقت دلائی جبکہ برازیل کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی گول نہیں کرسکا۔ کیمرون کے ہاتھوں شکست سے الیٹ پھیر کا شکار ہوئے برازئیل کی پری کوارٹر فائنل مہم پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ برازیل پہلے ہی آخری 16 میں جگہ بنا چکا تھا۔ ان کے 3 میچوں میں 6 پوائنٹس ہیں اور انہوں نے گول اوسط پر گروپ میں سرفہرست رہ کر ناک آؤٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ پری کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا۔ساتھ ہی کیمرون کی جیت کے بعد بھی اس کی مہم یہیں ختم ہو گئی۔ کیمرون نے گروپ مرحلے میں تین میچ کھیلے۔ اس دوران انہوں نے ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ ایک میچ برابری پر ختم ہوا۔ 4 پوائنٹس کے ساتھ کیمرون کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب سوئزرلینڈ نے تین میں سے دو میچ جیتے ہیں اور ایک ہارا ہے۔

Related Articles