بی جے پی لیڈروں نے نڈا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی

بھوپال، دسمبر۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سمیت پارٹی کے سینئر لیڈروں نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔مسٹر چوہان کے علاوہ، ریاستی بی جے پی صدر وشنودت شرما، ریاستی تنظیم کے جنرل سکریٹری ہیتا نند، دیگر ریاستی عہدیداروں، ریاستی حکومت کے وزراء اور دیگر رہنماؤں نے بھی مسٹر نڈا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔مسٹر چوہان نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے ’’قوم اور عوامی خدمت کے لیے وقف بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا جی کو دل کی گہرائیوں سے سالگرہ کی مبارکباد۔ ایشور آپ کو اچھی صحت، لمبی اور خوشیوں بھری زندگی عطا کرے، میری یہی خواہش ہے۔ بہت بہت مبارک ہو۔‘‘ریاستی بی جے پی صدر شرما نے اپنے مبارکبادی پیغام میں لکھا ہے ’’بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو سالگرہ کی دلی مبارکباد، ایک پرجوش قوم پرست، ہنر مند منتظم اور کروڑوں کارکنوں کے لیے تحریک۔‘‘ ریاستی بی جے پی کے میڈیا انچارج لوکندر پراشر اور دیگر عہدیداروں اور لیڈرون؎ں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے لیڈر کو مبارکباد کے پیغامات بھی بھیجے ہیں۔

Related Articles