کشمیر: شوپیاں اور بارہمولہ میں انکاؤنٹرز شروع
سری نگر،ستمبر۔وادی کشمیر میں جمعے کی علی الصبح دو الگ الگ اضلاع میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائیاں چھڑ گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چترا گام علاقے میں جمعے کی علی الصبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس کام پر لگے ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع نے کہا کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن یادی پورہ میں بھی سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم چھڑ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس کام پر لگے ہوئے ہیں۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔