جی 4ایس سیکورٹی کا سٹاف تنخواہ میں اضافے کیلئے 4 دسمبر کو ہڑتال کرے گا

لندن ،نومبر۔ جی 4ایس سیکورٹی کے تقریباً 1200سٹاف نے دسمبر میں ہڑتال کے حق میں ووٹ دیا ہے جس سے کرسمس سے قبل ق کیش اور سکوں کی ڈلیوری کا کام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ سیکورٹی سٹاف کے اس صنعتی اقدام سے بارکلیز ‘ ایچ ایس بی سی اینڈ سینٹینڈر جیسے بنکنگ کلائنٹس اور ٹیسکو، ایسڈا اور الڈی سمیت سپر مارکیٹوں میں کیش اور سکوں کی فراہمی کو متاثر ہو سکتی ہے۔ جی ایم بی یونین نے کہا کہ یہ جی 4ایس کے سٹاف کی پہلی ہڑتال ہو گی جب یونین کے ارکان کی اکثریت نے اپنی تنخواہوں کے تنازے پر ہڑتال کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ ووٹنگ میں یونین کے 97فیصد ارکان نے واک آئوٹ کرنے کے حق میں رائے دی۔ یونی کا کہنا ہے کہ ہڑتال 4دسمبر کو صبح 3بجے شروع ہو گی۔ جی 4ایس یش سلوشنز نے ابتدائی طور پر اراکین کو جزوی تنخواہ منجمد کرنے کی پیشکش کی تھی اور اس کے بعد معاہدے کے اوقات کی بنیاد پر چار فیصد اضافے اور یکمشت بونس کی آفر کی ہے۔ سیکورٹی جائنٹ کو امریکی فرم الائیڈ یونیورسل نے گزشتہ سال 3.8 بلین پونڈ میں ٹیک اوور کی جنگ کے بعد حاصل کیا تھا۔ جی ایم بی کے نیشنل آفیسر ایمون اوہرن نے کہا کہ کم تنخواہ والے ورکرز ایک خطرناک کام کر رہے ہیں اور ہم سے بہت سے لوگ نقد رقم کی منتقلی کیلئے ہر روز اب بھی ان پر انحصارکرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے مصارف زندگی کے بحران میں وہ ایسی اجرت کا مطالبہ کر رہے ہیں جس میں وہ زندہ رہ سکیں اور اپنے خاندان کا پیٹ پال سکتے ہیں اور اس کرسمس پر اپنے بچوں کو ٹریٹ دے سکیں۔ جی 4ایس کیش کا سٹاف ایک انتہائی اہم سروس فراہم کرتا ہے اگر وہ باہر واک آئوٹ کرتے ہیں تو ہم کرسمس کے اس تہوار کے دوران کیش کی حقیقی قلت کی توقع کر سکتے ہیں۔ پی اے نیوز ایجنسی نے کمنٹس کیلئے جی 4 ایس سے رابطہ کیا تھا۔

 

Related Articles