روسی حملوں سے ملکی توانائی کا نصف انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا، یوکرین

کیف ،نومبر۔ یوکرین کی حکومت نے کہا ہے کہ روس کے حالیہ حملوں کے نتیجے میں ملک توانائی کا نصف انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے۔ جاپانی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی وزیراعظم ڈینس شمیہال کے بیان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملک کے کلیدی انفراسٹرکچر پر مسلسل روسی حملوں سے تقریباً نصف توانائی نظام کو نقصان پہنچا ہے اور یوکرینی حکومت شدید متاثرہ ملکی توانائی کے بنیادی ڈھانچہ جات کی بحالی میں مصروف ہے۔دریں اثنا روس اور یوکرین نے، بحیرہ اسود میں واقع یوکرینی بندرگاہوں سے اناج کی برآمدات کی اجازت دینے والے معاہدے میں توسیع پر اتفاق کیا ہے۔ دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس کی فورسز نے یوکرین کے توانائی سے متعلقہ مراکز اور دیگر اہداف پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے کیے ہیں۔

Related Articles