ہندوستانی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے حیران کن کرتب دکھا کر شائقین کو مسحور کر دیا

ناگپور، نومبر ۔ ہندوستانی فضائیہ کے بیڑے میں مختلف قسم کے طیاروں نے ہفتہ کو ایئر شو کے دوران فضا میں کئی حیرت انگیز مناظر دکھائے جس سے شائقین دانتوں تلے انگلی دبانے پر مجبور ہوگئے۔شو میں شامل سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم (ایس کے اے ٹی) اور سارنگ ایروبیٹک ٹیم کے ہیلی کاپٹروں نے آسمان کی بلندی پر ایسی خوبصورت تصویریں بکھیریں کہ ہر کوئی صرف واہ واہ کہتے نظر آیا۔ رنگ برنگے ہیلی کاپٹروں کی ٹیم نے آسمان پر ایک دلکش دل کی شکل تراشی، جب کہ زمین پر موجود لوگ دل تھام کر اس نظارے کو دیکھتے رہے۔ہندوستانی فضائیہ کی گلیکسی ٹیم پر مشتمل 10 ڈورنیئر ہوائی جہاز نے 8 000 فٹ کی بلندی پر سانسوں کو تھما دینے والا اسکائی ڈائیونگ ڈسپلے کیا اور پریڈ گراؤنڈ پر مقررہ مقامات پر نیچے کو چھوا۔ایئر واریر ڈرل ٹیم (اے ڈبلیو ڈی ٹی) پر مشتمل 18 طیاروں نے ایک دوسرے کے ساتھ کامل ہم آہنگی کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس سے تماشائی تالیاں بجانے پر مجبورہوگئے۔اس دوران ہندوستانی فضائیہ کے درمیانے درجے کے ٹربو پراپ ٹرانسپورٹ طیارے ایورو نے بھی زمین سے صرف 500 فٹ کی بلندی پر پرواز کی جس سے زمین پر موجود لوگوں کو دل تھام کر دیکھنے پر مجبور کردیا۔

 

Related Articles