اسکائی روٹ نے نجی راکٹ لانچ کو مودی کی خلائی اصلاحات کو وقف کیا

چنئی، نومبر۔تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد میں واقع پرائیویٹ اسپیس اسٹارٹ اپ اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے جمعہ کو ملک کے پہلے نجی راکٹ کے کامیاب لانچ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شروع کی گئی خلائی اصلاحات کے لیے وقف کیا۔اسکائی روٹ نے ٹویٹ کیاکہ اسکائی روٹ ہندوستان کے پہلے نجی راکٹ لانچ کی تاریخی کامیابی کو وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے ذریعہ کی گئی خلائی اصلاحات کے لئے وقف کرتا ہے۔ ہم اس تاریخی سنگ میل کو حاصل کرنے میں قابل قدر تعاون کے لیے اسرو اور آئی این اسپیس انڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اسکائی روٹ ایرو اسپیس کے شریک بانی پون کمار چاندنا نے کہاکہ آج ہم نے ہندوستان کا پہلا نجی راکٹ لانچ کرکے تاریخ رقم کی، جو ایک نئے ہندوستان کی علامت اور ایک عظیم مستقبل کی شروعات ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکرم ایس راکٹ نے 89.5 کلومیٹر کی بلندی تک پہنچ کر تمام پیرامیٹرز کو پورا کیا اور ایک نئی تاریخ رقم کی۔مسٹر چندنا اور ناگا بھرت ڈاکا نے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے آج ملک کے پہلے نجی طور پر تیار کردہ راکٹ وکرم-ایس کو کامیابی کے ساتھ لانچ کرکے تاریخ رقم کی ہے اور ‘پرارمبھ’ ملک کے پرائیویٹ سیکٹر کے لیے وقف ہے، جس نے حکومت ہند کی طرف سے کی گئی اصلاحات اور اس کے وژن سے بہت فائدہ اٹھایا ہے۔

 

Related Articles