ریاست کے 10 اضلاع میں بنائے جائیں گے ماڈل کورٹس، سی ایم یوگی نے دی پریزینٹیشن تیار کرنے کی ہدایات

لکھنؤ: نومبر۔سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے عہدیداروں کو ریاست کے 10 اضلاع میں عظیم الشان اور جدید ترین سہولیات کے ساتھ عدالتی عمارتیں تعمیر کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ عدالتیں آگرہ، اوریا، ہاپوڑ، کوشامبی، مہوبہ، بہرائچ، چندولی، ہاتھرس سمیت 10 اضلاع میں قائم کی جائیں گی۔ سی ایم یوگی نے محکمہ تعمیرات عامہ اور منصوبہ بندی کے افسران سے کہا ہے کہ وہ عمارتوں کی تعمیر کے لیے 15 دن کے اندر تفصیلی پریزنٹیشن پیش کریں۔سی ایم یوگی نے کہا ہے کہ ان عمارتوں کا ڈیزائن نہ صرف خوبصورت ہونا چاہیے۔ بلکہ انہیں عمودی شکل میں بنایا جائے، تاکہ زمین کو بھی بچایا جاسکے۔ یہ عمارتیں آنے والے 25 سے 30 سال کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر بنائی جائیں۔ نئی عدالتی عمارتوں میں ججز کے لیے خوبصورت، صاف ستھرے، ہوا دار کمروں کے ساتھ ساتھ اچھے چیمبرز، بڑی لائبریری، کینٹین، پارکنگ اور سیمینار ہال بھی بنائے جائیں۔ عدالتوں کی عمارتوں کو پوری طرح سے آراستہ بنا کر نہ صرف ریاست بلکہ ملک میں ایک ماڈل کے طور پر تیار کیا جانا چاہیے۔

Related Articles