سانبہ میں دلدوز سڑک حادثہ

تین کمسن بچوں سمیت 4 افراد از جان،15 زخمی

جموں،جولائی ۔جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں بس اڈے کے نزدیک گذشتہ شب ایک دلدوز سڑک حادثے میں تین کمسن بچوں سمیت چار افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ پندرہ دیگر زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سانبہ میں بس اڈے کے نزدیک جمعے کی شام دیر گئے ایک ٹرک اور ایک ٹیمپو نما آٹو کے درمیان زور دار ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں تین کمسن بچے اور ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی جبکہ پندرہ دیگر زخمی ہوگئے۔متوفین کی شناخت 40 سالہ سمن کماری، 6 سالہ مسکان، 8 سالہ راہل اور 6 سالہ کرش ساکنان سانبہ کے بطور ہوئی ہے۔زخمیوں کی شناخت 70 سالہ گیتا دیوی،12 سالہ ، مینا کشی دیوی،40 سالہ وینا دیوی، 42 سالہ اوشا دیوی،35 سالہ ریکھا دیوی،26 سالہ نہا دیوی،34 سالہ گیتا دیوی،7 سالہ رتیکا،30 سالہ جیوتی دیوی، 48 سالہ گارو دیوی،70 سالہ جیوتی دیوی،58 سالہ چمپا دیوی،15 سالہ ارشی دیوی، نہا دیوی اور40 سالہ شانی دیوی ساکنان سانبہ کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

Related Articles