جھارکھنڈ کے یوم تاسیس پر ریاست کے لوگوں کو مودی کی مبارکباد

نئی دہلی، نومبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی، نریندر مودی نے منگل کو جھارکھنڈ ریاست کے یوم تاسیس پر جھارکھنڈ کے لوگوں کو مبارکباد دی اور ریاست کی ترقی کے لئے نیک خواہشات پیش کی۔مسٹر مودی نے ٹویٹر پر اپنے مبارکبادی پیغام میں کہاکہ ’’ریاست کے یوم تاسیس پر جھارکھنڈ کے تمام لوگوں کو بہت بہت مبارکباد۔ میری خواہش ہے کہ قدرتی وسائل اور قبائلی فن و ثقافت سے مالا مال یہ ریاست ترقی کی بلندیوں کو چھوئے۔‘‘جھارکھنڈ کا قیام 15 نومبر 2000 کو اس وقت کے غیر منقسم بہار سے قبائلی اکثریتی جنوبی اضلاع کو نکال کر کیا گیا تھا۔ ریاست کوئلہ اور دیگر کئی اقسام کے معدنیات کے لیے مشہور ہے۔‘‘

 

Related Articles