منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے نواب ملک کو کیا گرفتار

ممبئی، فروری۔ مہاراشٹر کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ترجمان نواب ملک کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) ن بدھ کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر لیا۔مسٹر ملک آج صبح ممبئی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر پہنچے اور 2005 کے ایک زمین کے سودے کے سلسلے میں اپنا بیان درج کرایا۔ای ڈی نے مسٹر ملک کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صبح سے آٹھ گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔ای ڈی کے افسران مسٹر ملک کو صبح اپنے ساتھ لے گئے اور طویل پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتار کرلیا۔گرفتاری کے بعد مسٹر ملک نے کہا کہ وہ گرفتار ہوگئے ’’لیکن ڈریں گے نہیں، ہم لڑیں گے اور جیتیں گے‘‘۔ذرائع نے بتایا کہ مسٹر ملک کو ان کے بیٹے کے ممبئی میں 1993 میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے ایک ملزم سے 2005 میں زمین خریدنے کے سلسلے میں سمن جاری کیا گیا تھا۔انڈرورلڈ کی سرگرمیوں، جائیدادوں کی مبینہ غیر قانونی خرید و فروخت اور حوالہ لین دین کے سلسلے میں ای ڈی نے 15 فروری کو ممبئی میں چھاپے مارے تھے اور ایک تازہ مقدمہ درج کیا تھا۔گرفتاری کے بعد مسٹر ملک کو جانچ کے لیے جے جے اسپتال لے جایا گیا اور اس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Related Articles