خوبصورت ترین خاتون پولیس افسر، مداح از خود گرفتاری دینے کو تیار

بگوٹا،نومبر۔ کولمبیا کی ڈیانا را مریز کو دنیا کی خوبصورت ترین خاتون پولیس افسر قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی خوبصورتی کے چرچے دنیا بھر میں پھیل گئے اور ان کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 3 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ان کے مداح پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ان کے مداح خطرناک مجرموں نے ان کے ہاتھوں گرفتاری دینے پر بھی آمادگی ظاہر کر دی۔بین الاقوامی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کی طرف سے دنیا کی سب سے خوبصورت پولیس آفیسر کے طور پر سراہا جانے والی ڈیانا رامیرز نے اپنے جرائم سے لڑنے والے کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک کی خدمت اور حفاظت کرنا ایک اعزاز ہے۔کولمبیا کی ڈیانا رامریز میڈلین کی سڑکوں پر گشت کر رہی ہیں، یہ وہ علاقہ ہے جسے کبھی دنیا کا سب سے خطرناک شہر سمجھا جاتا تھا۔خاتون پولیس افسر کا کہنا ہے کہ وہ ماڈل یا انٹرنیٹ پر اثر انداز ہونے کے لیے اپنی روزمرہ کی نوکری نہیں چھوڑیں گی۔ایک پریس انٹرویو میں انہوں نے کہا مجھے دوبارہ کسی پیشہ کا انتخاب کرنے کا موقع ملا تو میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گی اور دوبارہ پولیس آفیسر بنوں گی کیونکہ اس ادارے کی بدولت ہی میں اس مقام تک پہنچی ہوں، آج میں جو ہوں اسی ادارہ کی وجہ سے ہوں۔ میں قومی پولیس کی ہر چیز کی مرہون منت ہوں جس نے مجھے پیشہ ور بنایا۔ خاتون پولیس افسر نے بتایا وہ جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لیے روزانہ شہر کی سڑکوں پر گشت کرتی ہیں۔ایک طرف رامریز اپنی ترقی کیلئے مجرموں کو پکڑنا چاہتی ہیں تو ساتھ ہی دوسری طرف وہ انسٹا گرام پر اپنے 3 لاکھ فالوورز پر بھی فخر کا اظہار کرتی ہیں اور اپنی پولیس کی وردی میں تصاویر شائع کرتی رہتی ہیں۔ انہیں انسٹا فیسٹ ایوارڈز میں پولیس یا ملٹری انفلوئنسر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ اس ایوارڈ کا مقصد ایسے پیشہ ور افراد کو اعزاز دینا ہے جو ڈیجیٹل مواد تخلیق کرتے ہیں۔خاتون نے کہا میرے لیے اس نامزدگی کے ساتھ پولیس فورس کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے۔ رامریز کی ہر تصویر مردانہ تبصروں سے بھری ہوئی ہے جو بندوق والی خوبصورت لڑکی کے لیے تعریف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ بعض افراد نے ان کی تصاویر پر یہ تبصرے بھی کئے ہیں کہ یہ خوب صورتی نہیں ہے جس نے رامریز کو اتنا دلکش بنایا ہے، بلکہ اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے ان کے جان قربان کرنے کے جذبے نے انہیں مزید دل کش بنا دیا ہے۔

Related Articles