امریکی سلامتی کے مشیر سیلوان کا یوکرین کا غیر اعلانیہ دورہ

کیف،نومبر۔امریکہ کی جو بائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ ذمہ دار نے یوکرین کا غیر علانیہ دورہ کیا ہے۔ اس دورے کا مقصد یوکرین کے لی امریکی حمایت کی توثیق کرنا تھا۔اس بارے میں امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہا امریکی اعلیٰ ذمہ دار نے یوکرین کے لیے امریکی اقتصادی امداد اور انسانی بنیادوں پر تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ نیز امریکہ اپنے پارٹنرز کے ذریعے روس کو جوابدہ بنانے کے لیے بھی کوششیں جاری رکھے گا۔واضح رہے امریکی سکیورٹی ایڈوائزر جیک سیلوان نے یوکرین کے دورے کے موقع پر یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں امریکی حمایت کا یقین دلایا۔ دوسری جانب امریکی جو بائیڈن انتطامیہ کے اہلکار نے جیک سیلوان کے اس دورے کی تصدیق کر دی ہے۔بعد ازاں وائٹ ہاوس کی طرف سے اس بارے میں ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ جیک سیلوان نے یوکرین اور اس کے عوام کے لیے امریکہ کی حمایت کا اعہادہ کیا ہے۔کہ وہ اپنی خود مختاری کے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ جیک سیلون کے حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وسط مدتی انتخابات کے نتائج کچھ بھی ہوں امریکہ یوکرین کی امدام جاری رکھے گا۔ تاہم بعض ری پبلکن ارکان کانگریس ارکان نے وسط مدتی انتخاب کے بعد یوکرین کے لیے امریکی مدد میں کمی آجانے کے تبصرے کیے ہیں تاہم جیک سیلون نے کہا ہم پوری طرح یقین دلاتے ہیں۔ یوکرین کی امداد ضروری ہے۔ اس کے لیے ہم کانگریس کے دونوں اطراف سے ووٹ لیں گے۔ ادھر کیف میں یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی کے چیف آف سٹاف بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Related Articles