امریکا میں فائرنگ سے معروف گلوکار ہلاک
ہیوسٹن،نومبر۔ امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ایک پارٹی کے دوران فائرنگ سے سیاہ فام گلوکار ’ٹیک آف‘ ہلاک ہوگئے۔میڈیا ذرائع کے مطابق واقعے میں دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے جبکہ 28 سالہ ریپر کا اصل نام کرشنک تھا۔کرشنک کا تعلق ریپ گروپ میگوز سے تھا، پارٹی میں گروپ کے دوسرے رکن قواوو بھی موجود تھے لیکن وہ محفوظ رہے۔ریپ موسیقی کے اس گروپ کا تعلق اٹلانٹا سے ہے، انہوں نے ورسیس، فائٹ نائٹ جیسے مقبول گانے گائے ہیں۔