بحیرہ اسود میں غیر ملکی فوجی جہازوں کی موجوگی میں اضافہ: روس

ماسکو، روس نے دعوی کیا ہے کہ بحیرہ اسود میں حالیہ وقت میں باہر کے غیر ملکی فوجی جہازوں کی موجودگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
روس کے وزیر دفاع سرگرئی شوئیگو نے روس کے روسیا۔1 ٹیلی ویژن چینل سے کہا ’’ہمارے فوجی جہازوں کی موجودگی باقاعدگی سے یہاں نہیں ہوتی لیکن علاقے کے باہر کے ممالک کے جہازی بیڑوں کی موجودگی ہوتی ہے اور باقاعدہ طور پر ہوتی ہے‘‘۔
انہوں نے کہا ’’روسی فوج عام طور پر بحیرہ اسود میں غیر ملکی جہازوں کے داخلے پر نظر رکھتی ہے اور کئی غیر ملکی میڈیا اسے غلط طرئقے سے پیش کرتے ہیں۔ روسی فوج یہاں یہ یقینی کرنے کےلئے ایسا کرتی ہے کہ ملک کو کسی طرح کا کوئی خطرہ نہ ہو‘‘۔
حالیہ وقت میں بحیرہ اسود میں ترکی کی لینڈنگ سرگرمیوں کے سبب خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ترکی نے بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کے بڑا ذخیرہ تلاش کیا اور کہا کہ خطے میں ہائیڈروجن کاربن کی تلاش کرنا اس کا خود مختارانہ حق تھا۔

Related Articles