تیل کے ہنگامی ذخائرکا استعمال’تکلیف دہ‘ ہوسکتا ہے: سعودی وزیرتوانائی کا انتباہ

ریاض،اکتوبر۔سعودی عرب کے وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ بعض ممالک تیل کے اپنے ہنگامی ذخائر کو استعمال کر رہے ہیں اور اسے مارکیٹوں میں ہیراپھیری کرنے کے لیے ایک میکانزم کے طور پراستعمال کر رہے ہیں جبکہ اس کا مقصد تیل کی رسد میں کسی بھی کمی کو پوراکرنا ہونا چاہیے۔انھوں نے الریاض میں منگل کے روز مستقبل سرمایہ کاری اقدام (ایف آئی آئی) کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ انتباہ کرنا میرا فرض ہے کہ آنے والے مہینوں میں ہنگامی اسٹاک کا استعمال نقصان دہ اور تکلیف دہ ہوسکتا ہے‘‘۔امریکی صدرجوبائیڈن نے گذشتہ ہفتے ایک منصوبہ کا اعلان کیا تھا کہ وہ اس سال کے آخر تک ملک کے تیل کے ہنگامی ذخائر سے تیل کو فروخت کردیں گے اوران ذخائرکو دوبارہ بھرنا شروع کردیں گے۔واضح رہیکہ وہ 8 نومبرکو وسط مدتی انتخابات سے قبل پٹرول کی قیمتوں کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Related Articles