کورونا متاثرہ خاتون کی آبروریزی، ایمبولینس ڈرائیور برخاست

تروواننت پورم،کریلا کے پتھانام تھٹی ضلع کے آرانمولہ علاقے میں ایمبولیسن میں کورونا متاثر خاتون کی مبینہ طور پر آبروریزی کے الزام میں ایمبولینس ڈرائیور کو اتوار کے روز برخاست کردیا گیا۔
وزیر صحت کے کے شیلجا نے ایک بیان میں کہا کہ اس واقعہ نے سبھی کو ششدر کردیا ہے۔ پولیس کو ملزم کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکام دئے گئے ہیں، جس کی شناخت جی وی کے اے ای ایم آر انسٹی ٹیوٹ کے ملازم نوفل کے طور پر ہوئی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کو بھی ایمبولینس ڈرائیور کے خلاف فوری کارروائی کرنے کےلئے کہا گیاہے۔

Advertisement

Related Articles