فلسطینی دھڑے اتحادی معاہدے پر عمل کریں، دباو میں نہ آئیں: ابو مرزوق

دوحا،اکتوبر۔حماس کے بیرون ملک کے لیے نائب سربراہ موسیٰ ابو مرزوق نے الجزائر کے میزبانی اور سرپرستی میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے حوالے سے تمام فلسطینی گروپوں سے اپیل کی ہے کہ اتحاد کے اس معاہدے پپر زیادہ اخلاص اور کمٹمنٹ کے ساتھ عمل کیا جائے۔ تاکہ فلسطین کی آزادی کی منزل جلد سے جلد قریب آسکے۔موسی ابو مرزوق نے کہا الجیریا کی طرف سے اتحادی معاہدے کا کرایا جانا ایک بہترین موقع ہے جس سے سب فلسطینی اتحاد کے مقاصد پورے ہوں گے۔ اس لیے اس موقع کو ضائع نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا نئے معاہدہ اتحاد کے لیے الجیریا کی کوششیں غیر معمولی شکریہ کی مستحق ہیں۔ جمعہ کیروز اپنے ٹویٹ کے ذریعے دیے گئے پیغام میں ابو مرزوق نے الجیریا کی فلسطینیوں کی حمایت کے لیے کوششوں کی تعریف کی ان کوششوں کے نتیجے میں مصالحت ممکن ہوئی ہے۔ اپنے اس پیغام میں حماس قائد نے خبردار بھی کیا ہے کہ فلسطینی گروپوں کے لیے لازم ہو گا کہ وہ ان کوششوں کو کامیاب بننانے کے خلاف سامنے آنے والے امریکی اور اسرائیلی دباو کو خاطر میں نہ لائیں۔ واضح رہے فلسطینی دھڑوں نے جمعرات کے روز اس اتحادی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس مقصد کے لیے الجیریا کے صدر عبدالمجید تبون نے سب فلسطینی دھڑوں کی میزبانی کی۔انہوں ماہ جنوری میں ہی اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ فلسطینی دھڑوں کے درمیان عرب لیگ کے اجلاس سے پہلے اتحاد کی کوششیں کریں گے۔

 

Related Articles