امیتابھ بچن کی نئی فلم ’گڈبائے‘ باکس آفس پر ناکام

ممبئی،اکتوبر۔امیتابھ بچن کی نئی فلم ’گڈبائے‘ سینما گھروں میں پہلے دن ایک کروڑ روپے کا بزنس بھی نہ کرسکی۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلم نے پہلے دن صرف 90 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔دوسری طرف رواں ہفتے ریلیز ہونے والی چرن جیوی کی فلم ’گاڈفادر‘ نے تین دنوں میں 100 کروڑ کما لیے ہیں۔قبل ازیں گڈبائے کے پروڈیوسرز نے اعلان کیا تھا کہ پہلے دن فلم کے ٹکٹ پورے ملک میں 150 روپے میں دستیاب ہوں گے۔فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ رشمیکا مندانا، نینا گپتا، پویل گولاٹی، ایلی اورم، سنیل گروور، ساحل مہتا اور ابھیشک خان نے بھی اداکاری کی ہے۔

 

 

Related Articles