بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا بیٹا بطور رائٹر فلمی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار

ممبئی،اکتوبر۔بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل ہی ایک جانا مانا چہرا ہیں لیکن اب وہ بطور رائٹر شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کو بلکل تیار ہیں۔آریان خان یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلیفورنیا سے فلم سازی میں تعلیم حاصل کرچکے ہیں اور ساتھ ہی اپنے والد کی آنے والی فلم ’’پٹھان‘‘ میں اسسٹ بھی کر رہے ہیں۔تازہ ترین خبروں کے مطابق اب آریان خان بطور ویب سیریز رائٹر اپنے پروفیشنل کیرئیر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، ان کی تحریر کردہ ویب سیریز بہت جلد منظر عام پر آجائے گی۔اس سے قبل آریان خان بطور چائلڈ اسٹار کبھی خوشی کبھی غم میں مختصر کردار میں نظر آ چکے ہیں ساتھ ہی ہالی وڈ فلم دی ’’انکریڈیبلز‘‘ اور ’’دی لائن کنگ‘‘ کیلئے ہندی ورڑن میں اپنے والد کے ہمراہ ڈبنگ کروا چکے ہیں۔

Related Articles