کویت:بچی اسکول کے باہرگاڑی کی ٹکر سےمعجزانہ طورپرمحفوظ:ویڈیو

کویت سٹی،اکتوبر۔کویت میں ایک اسکول کے سامنے سڑک عبور کرتے ہوئے ایک بچی کار کی زد میں آنے کے بعد معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔چھوٹی بچی اپنی سہیلیوں کے ساتھ کھڑی تھی کہ اچانک اس نے دوسری طرف تیز رفتاری سے سڑک عبور کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسی وقت کویت میں ایک کار انتہائی تیز رفتاری سے اس کے پاس آ رہی تھی۔چند سیکنڈ نے بچی کو یقینی موت سے الگ کر دیا۔ جیسے ہی گاڑی اس کے بالکل پاس سے گزری اس کی دوست حیران رہ گئیں کہ ان کے سامنے کیا ہوا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی نشر کی گئی ہے۔سماجی کارکنوں نے آبادی والے علاقے میں تیزر فتار کار چلانے پر ڈرائیور پر تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسکول کے قریب ڈارئیوروں کو محتاط طریقے سے ڈرائیونگ کرنی چاہیے۔

 

Related Articles