سربیا میں اسکول میں فائرنگ، سیکورٹی گارڈ سمیت 9 طلباء ہلاک

بلغراد، مئی۔ یورپی ملک سربیا کے شہر بلغراد میں واقع ہائی اسکول میں ایک طالب علم نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی گارڈ اور ٹیچر سمیت 9 طلباء ہلاک ہوگئے۔برطانوی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سربیا کے دارالحکومت بلغراد کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 14 سالہ لڑکے نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 9افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صبح کے وقت بلغراد کے شہر وراکار ضلع کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں پیش آیا، پولیس نے حملہ کرنے کے شک میں ایک نوعمر طالب علم کو حراست میں لے لیا ہے۔بلغراد کے وراکار ضلع کے صدر میلان نیڈلجکو وچ نے میڈیا کو بتایا کہ اسکول کے سیکیورٹی گارڈ نے ممکنہ طور پر خود کو حملہ آور کے سامنے رکھ کر مزید لوگوں کو ہلاک ہونے سے بچا انہوں نے کہا کہ گارڈ سانحہ کو روکنا چاہتا تھا اور وہ حملہ آور کا پہلا شکار تھا، انہوں نے مزید کہا کہ شاید یہ سانحہ اور بھی بڑا ہوتا اگر وہ مسلح لڑکے کے سامنے کھڑا نہ ہوتا۔

Related Articles