ٹرمپ کی ایران سے نوید افکرئی کو موت کی سزا نہ دہنے کی اپیل

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لینے کے لئے مشہور ریسلنگ اسٹار نوید افکرئی کو موت کی سزا نہ دیں۔
ٹرمپ نے جمعرات کو ٹوئٹ کیا’’ یہ سن کر کہ ایران ایک عظیم اور مقبول 27 سالہ ریسلنگ اسٹار نوید افکرئی کو مارنا چاہتا ہے ، جس نے سڑکوں پر حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لیا تھا،افسوس ہوا‘‘۔انہوں نے کہا ’’میں ایران کے رہنماؤں کی بہت تعریف کروں گا اگر آپ اس نوجوان کی جان بخش دیں گے اور اسے پھانسی نہیں دیں گے۔ شکریہ۔‘‘
انہوں نے ایک عوامی اپیل میں کہا کہ ایران کو نوجوان کشتی اسٹار نوید افکرائی کی زندگی بخش دینا چاہئے۔ مسٹر افکرائی اور دیگر مظاہرین صرف ایران کے خراب معاشی حالات پر ہی رد عمل کا اظہار کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا’’وہ ملک میں خراب ہوتی معاشی صورتحال اور افراط زر کی مخالفت کر رہے تھے۔‘‘

 

Advertisement

Related Articles