ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے

انٹر نیشنل کر کٹ کونسل،۱؍اکتوبر۔ انٹر نیشنل کر کٹ کونسل نے اس ماہ کھیلے جانے والیآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مجموعی انعامی رقم 56 لاکھ ڈالرز رکھی ہے،فاتح ٹیم کو 16 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی رنرز اپ ٹیم کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔ سیمی فائنلز کی ناکام ٹیموں کو 4 ، 4 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے جبکہ سپر 12 مرحلے میں ہر جیت پر 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔ دوسری جانب سپر 12 مرحلے سے باہر ہونے والی8 ٹیموں کو 70, 70 ہزار ڈالرز ملیں گے، پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے والی ہر ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔

 

 

Related Articles