ٹیم انتظامیہ شاٹ سلیکشن پر پنت سے بات کرے گی:دراوڑ

جوہانسبرگ، جنوری  دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے دن جنوبی افریقہ کے ہاتھوں سات وکٹوں کی شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل دراوڈ نے کہا ہے کہ ٹیم انتظامیہ رشبھ پنت کے شاٹ سلیکشن پر ان سے بات کرے گی، ساتھ ہی ٹیم انتظامیہ ان کی فطری جارحیت کی بھی حمایت جاری رکھے گی۔جوہانسبرگ ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں پنت صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔ وہ کاگیسو ربادا کی گیند پرکریز سے آگے نکل کر بڑاشاٹ مارنے گئے لیکن گیند ان کے بلے کا کنارا لیتی ہوئی وکٹ کیپر کے دستانوں میں پہنچ گئی۔ پنت کے اس طرح کے شاٹ پر کافی تنقید ہوئی ہے جب ہندوستان کو اس وقت ان سے اچھی اننگز کی ضرورت تھی۔دراوڈ نے جمعرات کو میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا، "ہم جانتے ہیں کہ رشبھ مثبت انداز میں کھیلتاہے اور اس سے اسے تھوڑی کامیابی ملی ہے۔ لیکن ہاں، یقینی طور پرایسا وقت آ گیا ہے جب ہم اس کے ساتھ بات چیت کرنا چاہیں گے۔ بس اس شاٹ کو کھیلنے کے لئے وقت کاتھوڑا سا انتخاب ہوتاہے۔”کوچ نے مزید کہا، "کوئی بھی کبھی بھی رشبھ کو مثبت کھلاڑی نہ بننے، جارحانہ کھلاڑی نہ بننے کے لئے کہنے والا ہے، لیکن کبھی کبھی یہ ایسا کرنے کے لیے وقت کا انتخاب کرنے کا سوال ہوتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ جب آپ ابھی آتے ہیں، توشاید خودکو تھوڑا زیادہ وقت دے سکتے ہیں، لیکن آخر ہم جانتے ہیں کہ ہمیں رشبھ سے کیامل رہا ہے۔ وہ واقعی ایک مثبت کھلاڑی ہے، وہ ایسا ہے جو ہمارے لیے کھیل کو بہت جلد بدل سکتا ہے، اس لیے آپ قدرتی طور پر اسے اس سے دور نہیں لے جانا چاہتے ہیں۔ بعض اوقات صرف یہ سمجھناہوتا ہے کہ اٹیک کرنے کاصحیح وقت کیاہے یاشاید تھوڑے مشکل وقت میں سنبھل کر کھیلنا ہوتا ہے، جس سے آپ کا کھیل سیٹ ہوتا ہے، آپ کی اننگ آگے بڑھتی ہے اورٹیم کو اننگ بنانے میں مددملتی ہے۔انہوں نے کہا، وہ سیکھ رہا ہے۔ وہ ایک خاص طریقے سے کھیلتا ہے، لہذا یہ ہمیشہ کچھ ایسا ہے جو وہ سیکھنے والا ہے، وہ بہترکرتارہے گا اوربہترہوتا رہے گا۔ناہموار اچھال والی چیلنجنگ پچ پر ہندوستان ٹیسٹ میچ کے تین چوتھائی حصے میں جنوبی افریقہ کے ساتھ برابری پر تھا۔ چوتھی اننگ میں میزبانوں نے 240 رن بناکر اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔ کپتان ڈین ایلگر نے ناٹ آوٹ رہتے ہوئے ٹیم کوسیریز میں برابری کرائی۔ دراوڑ نے محسوس کیا کہ نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا اگر ہندوستان ٹاس جیت کر پہلی اننگ میں بڑااسکور کرتا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ دونوں ٹیموں کے لیے ایک مشکل وکٹ رہی، یہ چوتھی اننگز شاید ان کی بہترین اننگز بھی تھی، وکٹ تھوڑے چیلنجنگ رہے ہیں، میں بلے بازوں کو کریڈٹ دوں گا، لیکن ہاں ایمانداری سے ہم بہترکرنے کی خواہش رکھتے ہیں اوربہتر کرنا چاہتے ہیں، اس لئے ایک بلے بازی یونٹ اہم لمحات کوحاصل کرسکتی ہے اورجب ہمیں شراکت داریاں ملے تو ہم انہیں لمبا کر سکتے ہیں۔”انہوں نے کہا، ’’پہلی اننگ میں ایسے مراحل ہوسکتے تھے جہاں یہ چیلنجنگ تھا، لیکن ہم اس پوزیشن میں بھی تھے جہاں پرشاید 60-70 رن زیادہ بناسکتے تھے، یہ شاید اس میچ میں ایک اہم فرق پیداکرسکتا تھا۔دراوڈ نے کہا، "تو ہاں، یقیناً ہم تھوڑی بہتر بلے بازی کرنا چاہیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ جنہوں نے شروعات کی ہو، انہیں سنچریوں میں تبدیل کر سکتے تھے۔ پہلے میچ میں یہ ایک فرق تھا۔ ہمارے پاس لوکیش راہل تھے، جنہوں نے سنچری بنائی اورہم نے میچ جیتا۔ دوسرے میچ میں ان کے پاس کوئی تھا، جنہوں نے اپنی اننگ کو 96 رنوں تک پہنچایا اوروہ جیت گئے۔

Related Articles