انگلینڈ میں ہر سات پرائیویٹ کرائے داروں کو کرائے میں اضافے کا سامنا

لندن،ستمبر۔ انگلینڈ میں ہر سات پرائیویٹ کرایہ داروں میں سے ایک کو گزشتہ ماہ کرائے میں اضافے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چیرٹی شیلٹر کے مطابق انگلینڈ میں ہر سات پرائیویٹ کرایہ داروں میں سے ایک کو حالیہ ہفتوں میں کرائے میں اضافے کا سامنا ہوا ہے۔ 29جولائی اور اگست کے درمیان چیرٹی کے لیے جن افراد کا سروے کیا گیا، ان میں13فیصد نے کہا کہ گزشتہ ماہ ان کے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 2ہزار پرائیویٹ کرایہ داروں کے سروے سے یہ بھی پتہ چلا کہ32فیصد نے کہا ہے کہ وہ اپنی آمدنی کم از کم نصف حصہ کرائے پر خرچ کررہے ہیں۔ 30فیصد کا کہنا ہے کہ وہ کرائے سے پیچھے ہیں یا انہیں کرائے کی ادائیگی میں مستقل مشکل کا سامنا ہے۔ شیلٹر کے لیے سروے یوگوو نے کیا اور اس کے لیے فنڈنگ سیشن وائیڈ نے کی اور اس میں گزشتہ سال کرائے میں اضافے کے درجے کا جائزہ لیا گیا ہے۔ گزشتہ سال42فیصد کرائے داروں کو کرائے میں اضافے کا سامنا رہا اور10فیصد کے کرائے میں ماہانہ سو پونڈ سے زائد اضافہ ہوا۔ شیلٹر نے کہا ہے کہ گرانٹس، لونز اور کرائے کی ادائیگی میں مدد کے لیے مشورہ دینے والی ویب سائٹ کا جون کے آغاز سے اگست کے اختتام تک25ہزار سے زائد افراد نے مشاہدہ کیا۔ ہماری ایمرجنسی ہلپ لائن کے ایڈوائزرز لوگوں کے گھروں سے جڑے رہنے میں مدد دینے کے لیے ہر ممکن مدد کررہے ہیں۔ ہم بریکنگ پوائنٹ پر ہیں کیونکہ بہت سارے گھرانے اس موسم سرما میں اپنے سر پر چھت رکھنے کے قابل نہیں ہوسکیں گے، کیونکہ وہ اپنے گھروں کو گرم رکھنے یا کرائے کی ادائیگی کے لیے رقم کے حامل نہیں ہوں گے۔

Related Articles