گورنرتلنگانہ نے لڑکی کے لئے لیپ ٹا پ کی فراہمی کی یقین د ہانی کروائی

حیدرآباد /ستمبر۔گورنرتلنگانہ ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے ضرورت مند لڑکی کے لئے لیپ ٹا پ کی فراہمی کی یقین د ہانی کروائی تاکہ یہ لڑکی کوڈنگ، ایپٹی ٹیوڈ اور دیگر کورسس کی تربیت حاصل کرسکے۔کریم نگر ضلع سے تعلق رکھنے والی مانسا نامی لڑکی نے وزیر بلدی نظم ونسق تارک راماراو سے درخواست کی تھی کہ وہ اس کے لئے سکنڈ ہینڈ لیاپ ٹاپ کا انتظام کرے کیونکہ اس کا خاندان اس کے باپ کی موت کے بعد ذریعہ معاش کے لئے مشکل صورتحال کا سامنا کررہا ہے۔اس لڑکی نے وزیراعلی کی سکریٹری سبیتا سبھروال، فلم اداکارسونوسود اور گورنر کوٹیاگ کیا تھا۔لڑکی کی اس درخواست پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ ان کی درخواست نوٹ کرلی گئی ہے اور جلد ہی ان کے لئے لیاپ ٹاپ کا بندوبست کیاجائے گا۔ اس لڑکی نے گورنر کی اس یقین دہانی پر ان سے ممنونیت کا اظہار کیا۔

Related Articles