غلام نبی آزاد کا مہاراجہ ہری سنگھ کو جنم دن پر خراج

سری نگر،ستمبر۔ جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس سے حال ہی میں مستعفی ہونے والے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے آنجہانی مہاراجہ ہری سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ سب کے لئے انصاف موصوف مہاراجہ کا مذہب تھا۔بتادیں کہ مہا راجہ ہری سنگھ جموں وکشمیر کے آخری ڈوگرہ حکمران تھے۔حکومت نے موصوف مہاراجہ کے یوم پیدائش پر (23 ستمبر) کو سرکاری تعطیل رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔غلام نبی آزاد نے اپنے ذاتی ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: ’سچے وژننری، محب وطن اور جموں وکشمیر کے آخری ڈوگرہ حکمران مہاراجہ ہری سنگھ جی کو ان کے یوم پیدا ئش پر یاد کرتا ہوں‘۔انہوں نے ٹویٹر ہینڈل پر اپ لوڈ کئے جانے والے انگریزی زبان میں لکھے گئے ایک بیان میں کہا کہ آنجہانی مہاراجہ ہری سنگھ کا منظم عوامی نظام، عوام دوست پالسیاں، سب کے لئے مفت اور لازمی تعلیم کا فروغ، ترقیاتی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے کام، جموں وکشمیر کی ترقی کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔مسٹر آزاد نے اپنے بیان میں کہا: ’سب کے لئے انصاف ان کا مذہب تھا، مہاراجہ نے اپنے ایک تقریر میں کہا تھا کہ اگر مجھے ریاست پر حکومت کرنے کے قابل سمجھا جاتا ہے تو میں کہوں گا کہ تمام مذاہب، نسل اور کمیونیٹیز میرے سامنے برابر ہیں‘۔’بحیثیت حکمران میرا کوئی مذہب نہیں ہے، تمام مذاہب میرے ہیں اور اور انصاف میرا مذہب ہے‘۔

Related Articles