ہماچل میں کامدھینو دودھ 2 روپے فی لیٹر مہنگا

ہمیر پور، ستمبر۔ہماچل پردیش میں جمعرات سے کامدھینو کا دودھ 2 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ یہ معلومات پروڈیوسر اور سیلر ایسوسی ایشن نے دی ہے۔ کامدھینو ہتکاری منچ کے نانک سنگھ کے مطابق دودھ پیدا کرنے والے خاندانوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ گائے کا دودھ تیار کرنے اور فروخت کنندگان نے اس سے قبل 3 مارچ کو دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ 19 اگست کو ویرکا کمپنی نے ریاست میں دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔پورے ہماچل پردیش میں کامدھینوسنستھا کے ذریعہ دودھ فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ دودھ بلاس پور، ہمیر پور، منڈی، کلو، سولن، شملہ اضلاع کے ساتھ ساتھ چنڈی گڑھ میں بھیجا جاتا ہے۔

Related Articles