طویل المدت سیکیورٹی کی خاطر زائد انرجی بلز کی ادائیگی درست ہے، لز ٹرس

لندن،ستمبر۔ برطانیہ کی وزیراعظم لز ٹرس نے کہا ہے کہ برطانیہ کی طویل المدت سیکورٹی کی خاطر زائد انرجی بلز کی ادائیگی بھی درست ہے۔ انہوں نے یہ بات امریکہ میں یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم لز ٹرس نے کہا جنرل اسمبلی میں تقریر کا محور یوکرین کی حمایت ہوگا۔ اکتوبر سے بجلی و گیس کے پرائس کیپ میں اضافہ سے اس کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی۔ البتہ حکومت نے پرائس کیپ کو ڈھائی پر منجمد کردیا ہے۔ گیس کی قیمت میں روس، یوکرین جنگ کے بعد مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ لز ٹرس کا کہنا تھا کہ وہ سستی انرجی کی خاطر ملک کی سیکورٹی کو دائو پر نہیں لگا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ انرجی بلز کی زائد ادائیگی اس اعتبار سے درست ہے کیونکہ اس سے ملک کی طویل المدت سیکورٹی کو تحفظ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں انرجی بلز میں اضافے کو روکنے کے لیے رواں ہفتہ کے آخر میں منصوبے کا اعلان کیا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ بلز ادا کرنا، لوگوں کے لیے قابل برداشت ہو، جبکہ لیبر پارٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نہ تو بلز میں کمی کریں گے اور نہ انرجی سیکورٹی کو مستحکم کرسکیں گی۔ انہوں نے توانائی کی بچت کے منصوبوں کو رد کردیا۔ لز ٹرس نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کے منصوبے کے مطابق2040ء￿ میں برطانیہ انرجی برآمد کرنے لگا۔ لز ٹرس نے وزیراعظم بنتے ہی تمام گھرانوں کے لیے دو برس تک انرجی بلز کو ڈھائی ہزار تک منجمد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ منصوبے کی تفصیلات جمعہ کو منی بجٹ کی صورت میں سامنے آئیں گی۔ توقع کی جارہی ہے کہ چانسلر کاسی کارٹنگ ٹیکسوں میں کمی کے علاوہ بینکرز کے بونسز پر حد کو ختم کردیں گے۔ تاکہ لندن کو بینکنگ کے شعبہ کے لیے زیادہ پرکشش بنایا جاسکے۔ لز ٹرس کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی تقریر میں یوکرین کی حمایت اور روس پر انرجی کے انحصار کو ختم کرنے کے لیے استعمال کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ، یوکرین کو ملنے والی2.3بلین پائونڈ کے مساوی یا اس سے بھی زائد کی مدد کرے گا۔

Related Articles