گجراتی فلم ’چھیلو شو‘ کی آسکر ایوارڈ میں انٹری

ممبئی،ستمبر۔گجراتی فلم ’چھیلو شو‘ کی 2023ء کے آسکر ایوارڈ میں بھارت کی طرف سے انٹری حاصل کرلی ہے۔فلم آسکر ایوارڈ کی حقدار اس وقت ہوگی جب اسے آسکرز کی نامزدگی کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔فلم کے ڈائریکٹر پان نلین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارت کی فلم فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ چھیلو شو پر اعتماد کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔چھیلو شو کو انگریزی میں ’لاسٹ فلم شو‘ کا ٹائٹل دیا گیا ہے، نامزدگی فہرست میں شامل ہونے کے لیے ابتدائی ووٹنگ 12 دسمبر کو ہوگی جبکہ آسکر نامزدگی میں شامل ہونے والی فلموں کا اعلان 21 دسمبر کو ہوگا۔خیال رہے کہ 95ویں آسکر ایوارڈ 12 مارچ 2023 کو منعقد ہوں گے۔

 

Related Articles