ایران کے جوہری معاہدے کی جلد بحالی کا کوئی امکان نہیں،جرمن چانسلر

برلن،ستمبر۔جرمنی کے چانسلر اولف شولز نے ایران کے جوہری معاہدے کی جلد بحالی کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا مستقبل قریب میں نہیں ہو گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر اولف شولز نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ یہ یقینی طور پر جلدی نہیں ہو گا، ہم نے صبر کا مظاہرہ کیا تاہم ساتھ ہی واضح موقف بھی اپنایا، ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے سے روکنا چاہیے۔شولز کا یہ بیان اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ کے دورہ جرمنی کے دوران سامنے آیا ہے جنہوں نے کہا کہ یہ ایران کے ساتھ ناکام مذاکرات سے آگے بڑھنے کا وقت ہے۔اسرائیلی وزیراعظم لیپڈ نے ایران کی جوہری ڈیل روکنے کے حوالے سے مہم کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے تاہم حوصلہ افزا اشارے نظر آ رہے ہیں واشنگٹن اور تہران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے بعد یورپی یونین کی فارن پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے آٹھ اگست کو کہا تھا کہ پچھلے ماہ کہا تھا کہ بلاک نے معاہدے کی بحالی کیلئے ہونے والی کوششوں میں تعطل پر قابو پانے کیلئے آخری پیشکش کی تھی۔رواں ماہ کے آغاز میں ایران نے یورپی یونین کو اپنا تحریری جواب بھیجا تھا لیکن برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اس پر شکوک کا اظہار کیا تھا۔

Related Articles