بی جے پی نے دہلی شراب گھپلہ پر دوسرا اسٹنگ ویڈیو جاری کیا

نئی دہلی، ستمبر۔دہلی میں مبینہ شراب گھپلے کے سلسلے میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے خلاف ایک تازہ دھماکہ کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعرات کو ایک اور اسٹنگ آپریشن کا ویڈیو جاری کیا اور دعویٰ کیا کہ پوری پالیسی گھپلے کے لئے تیار کی گئی تھی۔بی جے پی کے قومی ترجمان سدھانشو ترویدی نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ ‘گھپلے’ میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ذریعہ بنائے گئے ملزموں میں سے ایک امیت اروڑہ نے ویڈیو میں اے اے پی اور اس کی پالیسی کو بے نقاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تم نے کس سے کتنے پیسے لیے؟ گھپلہ کیسے ہوا، اس اسٹنگ ویڈیو میں سب کچھ سامنے آ گیا ہے۔ اس میں سب کچھ ہے۔” انہوں نے الزام لگایا کہ اس گھپلے کو انجام دینے کے لیے بالکل نئی پالیسی بنائی گئی انہوں نے کہاکہ "امیت اروڑہ بتا رہے ہیں کہ حکومت نے کمیشن مقرر کیا تھا اور شراب گھپلہ کی رقم گوا اور پنجاب میں الیکشن لڑنے کے لیے استعمال کی گئی تھی۔‘‘ویڈیو میں اروڑہ کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ اے اے پی حکومت نے صرف دو کھلاڑیوں کو تقریباً 10,000 کروڑ کا کاروبار دیا۔بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ چھوٹے کھلاڑیوں کو باہر رکھنے کے لیے کم از کم 5 کروڑ روپے کی فیس مقرر کی گئی تھی۔ یہاں تک سوچا گیا کہ دہلی حکومت دعویٰ کرے کہ چھوٹے تاجروں کو بھی موقع ملے گا۔مسٹر ترویدی نے کہا کہ اسٹنگ میں جس طرح کی باتیں کہی گئی ہیں اس سے صاف ہے کہ مسٹر کیجریوال دہلی میں صرف بدعنوانی کی پالیسی پر چل رہے ہیں۔

Related Articles